Untitled Document
|
|
|
Untitled Document
|
اگلا شمارہ |
 |
|
تنویر احمد ,53/1کمرشل ایونیو فیزiv ڈیفنس سوسائٹی کراچی75500 |
گرامی قدر مدیر تجزیات اسلام آباد
حسن اتفاق سے یہاں کراچی میں ویلکم بک پورٹ پر آپ کے ماہنامہ تجزیات کی ماہ جنوری و فروری 2009ء کی کاپیاں دستیاب ہوئیں۔ خریدیں اوربیتابی میں مجلہ دیکھا تو دل خوش ہو گیا۔ نہ صرف ظاہری حسن و خوب صورتی کا مرقع اور آپ حضرات کے حسن ذوق اور لگن جستجو اور شوق کا مظہر ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر معنوی اعتبار سے فکر انگیز اور فکر افروز مندرجات مضامین و مقالات کا حامل ہے۔ بہر کیف اتفاق و اختلاف کا حق سب کو حاصل ہے اور یہ ایک صحت مند فکر و معاشرے کی علامت بھی ہے۔ دونوں شماروں کے مضامین و مقالات گہرے مطالعے کے متقاضی ہیں ۔ امید ہے تجزیات دائیں بائیں کی تقسیم کی بجائے عقل و خرد کی ترویج، افہام و تفہیم کے فروغ اور اسلام و پاکستان کے حوالے سے مثبت تعمیری اور اعلیٰ اقدار کے پھیلائو کا باعث بنے گا اور اعتدال کی راہ اختیار کرے گا۔ایک نہایت اہم بات کہ بلا شبہ موجودہ دور مہنگائی و گرانی کا ہے پھر تجزیات کا معیار بھی بہت عمدہ ہے مگر دوسری طرف مظلوم قاری بھی ہے کہ جس کے تمام تربَل ماہانہ بِل نکال دیتے ہیں اور پھر بقیہ طاقت ہانڈی روٹی لے لیتی ہے پھر اس کے پاس 50روپے مالیت کا ماہنامہ خریدنے کی قوت بھلا کہاں رہتی ہے۔ آپ سے درخواست ہے کہ مجلہ ہٰذا کی موجودہ قیمت 50روپے فی کاپی پر فوری توجہ فرمائیں۔ خیر یہ تو جملہ معترضہ تھا ۔ ویسے بلاشبہ آپ ایک علمی تحقیقی اور فکری رسالہ کے اجرأ پر مبارک باد کے حقدار ہیں۔ اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ اس مجلہ سے اہلیان پاکستان، پاکستان اور اسلام کے لیے خیر و فلاح پھیلائے آمین۔
|
|
|
|
|