Untitled Document
|
|
|
Untitled Document
|
اگلا شمارہ |
 |
|
عبد الرحیم خان کوئٹہ بلوچستان |
مکرمی مدیر تجزیات!
آپ کے دو شمارے میری نظروں سے گذرے۔ یقینا اپنی فکر و انداز کے حوالے سے ایک منفرد میگزین ہے۔ مگر آپ کا فوکس صرف انتہا پسندی اور شدت پسندی ہے، لگتا ایسا ہے کہ آپ کا قلم صرف طالبانائزیشن کا احاطہ کرتا ہے اور آپ کے صفحات پر ملک کے دیگر مسائل کے لیے کوئی جگہ نہیں ، میں یہ اس لیے بھی لکھ رہا ہوں کیونکہ میں ایک ایسے علاقے میں رہ رہا ہوں جو کہ فکری لحاظ سے پاکستان سے کٹ چکا ہے، یہاں آزادی اور اُس کے ترانے گونج رہے ہیں۔ یہ وہ علاقہ ہے جو پورے پاکستان کا 46فیصد ہے، یہاں آگ لگی ہوئی ہے مگر صد افسوس کہ آپ سمیت سب میڈیا کو صرف سوات اوروزیرستان نظر آتے ہیں۔ مگر یہاں بات بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ یہاں کے محب وطن حلقے اس لیے بھی زیادہ پریشان ہیں کیونکہ نہ ہی حکومت کو اور نہ ہی میڈیا کو اس کی حساسیت کا پتہ چل رہا ہے۔ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گذرچکا ہے۔ وقت تیزی سے ہاتھ سے نکل رہا ہے۔ خدا نہ کرے کوئی اور سقوط رونما ہو مگر……!
|
|
|
|
|