پاکستان کے تنظیمی ڈھانچوں میں پولیس ہی ایک ایسا ادارہ ہے جس پر بھرپور توجہ نہیں دی گئی، اسے پوری طرح مسلح نہیں کیا گیا، سیاسی عمل دخل میں الجھایا گیا ہے۔ چند ایک کارروائیوں میں اس نے جانبازی کا ثبوت بھی فراہم کیا مگر ایسی مثالیں نہایت قلیل ہیں اور اس کی بڑی وجہ حکومت کی نا اہلی رہی ہے کہ جس نے ابھی تک اس محکمے پر کوئی سرمایہ کاری نہیں کی اور نہ ہی قانونی عمل داری کو بہتر بنانے کے لیے کوئی جدید منصوبہ بندی کی۔