working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

واصل واسطی،منصورہ، لاہور
محترم مدیر ''تجزیات''

رسالہ''تجزیات''مولانا عبد المالک صاحب کے نام آیا۔ وہ ان دنوں بیمار ہیں، لہٰذا میں چند سطور لکھ رہا ہوں۔ ''تجزیات '' کے مضامین کو مفید پایا۔ اللہ کرے کہ ہمیشہ مفید ہی رہے اور قاری و لکھاری دونوں کے لیے باعث اجرو ثواب ہو۔ ایک دو باتیں آپ کی توجہ کے لیے لکھتا ہوں۔

''اسلام پر صوفی ازم کے اثرات'' اچھا مضمون ہے ، مگر انگریزی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس میں کتابوں اور اصطلاحات کی غلطیاں ہیں۔ ابن سراج کی کتاب ''اللمع'' کو ''العلومیہ'' لکھا ہے جو غلط ہے۔ اسی طرح ''نظم السلوک '' کو ''نظم السلوق'' لکھا ہے جو بالبداہت غلط ہے۔ امید ہے اس طرف توجہ دیں گے۔ ویسے بالڈک کی یہ بات محل نظر ہے کہ سب سے پہلے البرٹ مرکس نے صوفی کو سوف یعنی فلسفہ سے ماخوذ مانا کیونکہ محمد ابو ریحان البیرونی نے ''تحقیقُ ما لِلھند'' میں اس رائے کا اظہار البرٹ سے بہت پہلے کیا تھا۔