working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

محمد وسیم،( سٹوڈنٹ بی۔ اے) ڈڈیال آزاد کشمیر


ماہنامہ ''تجزیات ''نومبر 2009 ء کا شمارہ ملا۔ بروقت بھیجنے کا شکریہ ۔ میں آئندہ سال بھی ''تجزیات ''کی ممبر شپ جاری رکھنا چاہتا ہوں۔ کیونکہ یہ واحد رسالہ ہے جو ملک کے اندر پیش آنے والے واقعات کی صحیح معنوں میں تصویر کشی کرتا ہے۔ اس سے مجھے پاکستان کے ہر علاقے کی صورت حال معلوم ہوتی رہتی ہے اور یہ میرے علم میں اضافے کا واحد ذریعہ ہے۔ خاص کر نومبر کے شمارے میں ''انڈکس پاکستان'' مضمون میں پاکستان کے بارے میں مختلف اعداد و شمار اور ان کی ترتیب، آج کے طالب علم کے لیے بہت زیادہ اہمیت کی حامل ہے۔ کراچی اور جنوبی پنجاب کے ساتھ ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقوں کے بارے میں رپورٹس بہت اہمیت کی حامل ہیں اور میں نے اپنے جملہ دوستوں کو ''تجزیات'' کی افادیت سے آگاہ کیا ہے۔
اسلام میں جہاد کے تصور کو بہت اہمیت حاصل ہے میں نے عائشہ جلال کا مضمون پڑھا ہے اورمجھے تصورِ جہاد کو سمجھنے میں کافی مدد ملی ہے، لیکن میں آپ کے توسط سے کتاب ''جہاد، جنگ اور دہشت گردی '' منگوانا چاہتا ہوں ۔ جس پر آپ کے میگزین میں تبصرہ شائع ہوا ہے۔ یہ کتاب اس موضوع پر میرے جیسے کم فہم لوگوں کے لیے بیش قیمت تحفہ ثابت ہو سکتی ہے۔
میں از خود اس شمارے کے لیے لکھنا چاہتا ہوں۔ امید ہے آپ میری حوصلہ افزائی فرمائیں گے۔