Untitled Document
|
|
|
Untitled Document
|
اگلا شمارہ |
 |
|
شفیق الرحمن : سیکٹر ایف۔٣، میر پور آزاد کشمیر |
ایک دوست کی وساطت سے ماہنامہ ''تجزیات ''کا شمارہ ملا۔ مضامین کی فہرست ہی دیکھ کر اس کی اہمیت کا اندازہ ہو گیا۔ اس لیے اسے مکمل پڑھنے پر مجبور ہوا۔ وگرنہ آج کل کے رسائل اور میگزین فضولیات سے بھرے پڑے ہوتے ہیں۔ موجودہ دور میں جس طرح غور وفکر اور تحقیق کی ضرورت ہے، ماہنامہ ''تجزیات ''میں لکھنے والے اس کمی کو کسی حد تک پورا کر رہے ہیں۔ اس وقت ملک جس مذہبی انتہا پسندی اور دہشت گردی کا شکار ہے اُس سے مقابلہ کے لیے ہم سب کو ملک کر کوشش کرنا ہوگی اور مجھے خوشی ہے کہ ماہنامہ ''تجزیات ''اس سلسلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے ۔ اس وقت ضرورت اس بات کی ہے کہ لوگوں کو شدت پسندی اور دہشت گردی کے خطرے سے بروقت آگاہ کیا جائے اور ان لوگوں کو بے نقاب کیا جائے جو اسلام کا لبادہ اوڑھ کر وطن عزیز میں مذہبی انتہا پسند ی اور فرقہ واریت کو فروغ دے رہے ہیں۔
میں آپ کو اور آپ کی ٹیم کو تحقیقی اور علمی شمارہ نکالنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور آپ کی کامیابی کے لیے دعا گو ہوں۔
|
|
|
|
|