2009ء پاکستان کے لیے خون آشام سال تھا جس میں دہشت گردوں نے 2586 حملوں میں 3021 افراد کی جان لے لی اور 7334 کو مفلوج کر دیا۔ پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس اسٹڈیز کی سالانہ رپورٹ کے مطابق 2009ء میں گذشتہ سال کی نسبت دہشت گرد کارروائیوں میں 48% اضافہ دیکھنے میں آیا۔ رپورٹ میں دیئے گئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت روز بہ روز بے قابو ہو رہا ہے اور تشدد کی ان وارداتوں میں عام شہریوں کی شہادتوں کا گراف اونچا ہوتا جا رہا ہے۔