working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
مراسلات
اگلا شمارہ

ناصر کمال: کوٹلی، آزاد کشمیر

جس طرح کے میگزین کی آج کے دور کی ضرورت تھی وہ ماہنامہ ''تجزیات'' کی صورت میں دیکھنے کو ملا۔ میرے جیسے بہت سے لوگ اس خواہش میں مبتلا ہوتے ہیں کہ ان کے دل کی آواز کوئی سننے والا ہو اور پھر اس پر عمل پیرا بھی ہو۔ لیکن ''تجزیات'' کے مطالعہ سے یہ بات آشکار ہوئی کہ بجائے دوسروں کو سنانے اور سمجھانے کے اور انھیں قائل کرنے کے ہمیں خوداحتسابی پر توجہ دینا ہو گی۔ ضرورت اس بات کی ہے آپ کا یہ میگزین ان تمام افراد تک پہنچے جو اپنی طاقت اور زور کے بل بوتے پر دوسروں پر اپنا نقطۂ نظر ٹھونسنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ''تجزیات'' کے مضامین نہایت ہی قابل ستائش ہیں جو کسی بھی انسان کے شعور میں غوروفکر کی تحریک کو جنم لینے کا سبب بن سکتے ہیں۔ میری یہ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کے اس جریدے کو اتنا مقبول کر دے کہ کوئی بھی فرد اس کی تحریروں سے محروم نہ رہ سکے۔