working
   
 
   
Untitled Document
موجودہ شمارہ

Untitled Document


Untitled Document
 
Bookmark and Share
05 January 2015
تاریخ اشاعت

از طرف مدیر

یہ دہشت کیسے تھمے گی؟

محمد عامر رانا

مغرب میں دہشت گردی کے واقعات میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔ سڈنی کیفے اور اٹاوا پارلیمنٹ فائرنگ سے شروع ہونے والا سلسلہ اب پیرس کی گلیوں تک پہنچ چکا ہے شمالی افریقہ کے مسلم ممالک جو مغربی سیاحوں کی توجہ کا مرکز ہیں، دہشت گردی کی لپیٹ میں آ رہے ہیں۔ سالِ رواں میں امریکہ میں دہشت گردی کے تین بڑے واقعات ہو چکے ہیں۔ آخری واقعہ ماہِ رواں میں سان بارنارڈنو، کیلی فورنیا میں پیش آیا۔ جس میں پاکستانی نژاد فاروق اور اس کی بیوی تاشفین ملک ملوث پائے گئے۔ اس واقعے کے بعد دنیا کی توجہ ایک مرتبہ پھر پاکستان پر آئی ہے........

نقطۂ نظر

پیرس واقعات اور اہل اسلام

خورشید ندیم

پیرس کے دھماکوں نے اہل اسلام کو اُسی طرح کے ایک چیلنج سے دو چار کر دیا ہے، جس طرح کے چیلنج کا سامنا انہیں 11/9 کے بعد کرنا پڑا۔ ایک چیلنج اُن مسلمانوں کے لیے ہے جو مغرب میں رہ رہے ہیں۔ دوسرے وہ جو عالم اسلام میں آباد ہیں۔ یہ نیا چیلنج اپنے جوہر میں پچھلے چیلنج سے مختلف نہیں ہے لیکن اس کی نوعیت میں فرق ہے۔ اس وجہ سے ممکن ہے کہ مغرب کا رد عمل اس بار ایسا نہ ہو جو 11/9 کے بعد تھا۔

مقامی کونسلوں کا ایک انتہائی اہم مگر نظر انداز شدہ کردار

مفتی محمد زاہد

ملک کے چاروں صوبوں میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کے مراحل پای ۂ تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔ پنجاب ، سندھ اور وفاقی دارالحکومت کے علاقوں میں مقامی حکومتوں کے وجود میں آنے سے ملک کے بیش تر حصوں میں کم از کم ڈھانچوں کی سطح پر ہم جمہوریت کی تکمیل کے دور میں داخل ہوجائیں گے۔ ملک کے بیش تر حصے اس لئے کہا کہ فاٹا کی قسمت کب جاگے کی کچھ کہنا مشکل ہے۔

مجادلہ نہیں مکالمہ

سبوخ سید

میں دارالعلوم کراچی کے عقب میں واقع قبرستان میں کھڑا قبروں کے کتبے پڑھ رہا تھا کہ کہ سامنے سے ایک خوش پوش نوجوان آگیا۔ شلوار ٹخنوں سے اونچی ،کریزوں والا سفید کرتا اور پٹی والا گلہ ، مشت بھر تراشی ہوئی داڑھی ،سر پر سفید عمامہ ،عمر لگ بھگ چوبیس ،پچیس برس ہوگی۔ مشہور عطر سلطان مکہ کی خوشبو سے اس کا وجود مہک رہا تھا۔

جدید معاشرہ اور اہلِ مذہب کی نفسیات

عمار خان ناصر

اہل دین کی ذمہ داری یہ ہے کہ وہ انبیاء کی نیابت کرتے ہوئے دین کے پیغام کو معاشرے تک پہنچائیں، دین کے حوالے سے پائی جانے والی غلط فہمیوں اور شکوک وشبہات کو دور کریں اور دینی واخلاقی تربیت کے ذریعے سے معاشرے کو درست نہج پر استوار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔ انسانی معاشرے میں یہ کردار ادا کرنے کے لیے اللہ تعالیٰ نے اصلاً انبیا اور رسولوں کو مبعوث کیا اور انھی کی سیرت وکردار اس سلسلے میں نمونے اور آئیڈیل کی حیثیت رکھتی ہے۔

قومی منظر نامہ

بلوچستان رپورٹ کارڈ

شہزادہ ذوالفقار

بلوچوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کے لئے بلوچستان میں ایک وسیع تر مفاہمت کا آغاز ہو چکا ہے ۔تاہم کئی دوسرے مسائل بھی ہیں جن سے یہ صوبہ دوچار ہے جن میں مدارس کی رجسٹریشن اور پرائیویٹ ملیشیا بھی شامل ہیں ۔دوسرے صوبوں کی طرح نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد کی رفتار کا جائزہ ایک اپیکس کمیٹی لیتی ہے جو سول اور ملٹری قیادت کا بھر پور اعتماد حاصل ہے ۔کمیٹی کے اب تک تین اجلاس ہو چکے ہیں ۔ایک وزیر اعظم اور دو وزیر ا....

آن لائن سرگرمیاں اور عسکریت پسندی

نگہت داد

یہ کہنا اب اچنبھے کی بات نہیں کہ عسکریت پسند اپنے عزائم کی تکمیل کے لئے انٹر نیٹ کا بھر پور فائدہ اٹھاتے ہیں ۔جس سے ان کا پیغام چہار دانگِ عالم میں پھیل جاتا ہے جو کوئی اس سے مستفید ہونا چاہے اس کو خوش آمدید کہا جاتا ہے ۔جہادی گروپ ایسی ویب سائٹس چلا رہے ہیں جہاں پر وڈیوز اور میگزین مفت دستیاب ہیں جو ان کے نظریات کی ترجمانی کرتی ہیں ۔جس سے عسکریت پسندوں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مل گیا ہے جہاں سے انھیں اپنے نظریات کے پر چار اور لوگوں کو اپنی جانب راغب کر کے انھیں ساتھ ملانے کے .....

فرقہ واریت کا سدِ باب

صفدر سیال

نیشنل ایکشن پلان میں کہا گیا ہے کہ فرقہ واریت کو فروغ دینے اور فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث افراد کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔اس حوالے سے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے جو اقدامات کئے ہیں ان کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ہے کہ انھوں نے انسداد دہشت گردی کی کوششوں کی سمت متعین کی ہے۔ جس کی بناء پر یہ قیاس کیا جا سکتا ہے کہ جلد یا بدیران عوامل کا بھی قلع قمع کیا جائے گا جو فرقہ وارانہ ذہن سازی کی تشکیل میں مدد گار ثابت ہوتے ہیں اور فرقہ بندی کی وجہ سے پاکستانی معاشرے میں عدم برداشت اور قتل و غارت کا موجب بنتے ہیں ۔

مسلم دنیا بمقابلہ مغرب ۔تعداد اہم ہے یا مہارت ؟

سجاد اظہر

بلوائی مالک مکان کو بڑی مشکلوں سے گھسیٹ کر باہر لائے ۔کپڑے جھاڑ کر وہ اٹھ کھڑا ہوا اور بلوائیوں سے کہنے لگا ’’تم مجھے مار ڈالو لیکن خبر دار جو میرے روپے پیسے کو ہاتھ لگایا ‘‘۔ اگر کہیں مغرب میں یہ منظر ہوتا تو بندہ سب کچھ بلوائیوں کے حوالے کرتا اور کہتا بس میری جان بخشی کر دو ۔کیونکہ اس کے نزدیک جان زیادہ اہم ہے مال تو پھر مل جائے گا ۔مگر ہم اکثر اخباروں میں پڑھتے ہیں کہ ڈکیتی میں مزاحمت کے دوران فلاں بندہ اپنی جان سے گیا ۔حالانکہ اگر وہ اپنا مال اسباب حوالے کر کے اپنی جان بچا لے تو یہ مہنگا سودا ہر گز نہیں ہے۔ مگر اس کا کیا کیجئے کہ یہاں ۔۔۔۔۔۔

مطالعہ پاکستان

پاکستانی سیاست ،تاریخ روایت اور رجحانات

آناطول لیوان

سر پرستی اور برادری کے بندھن پاکستان کے سیاسی نظام کے دو بنیادی عناصر ہیں علم کیمیا کی زبان میں بات کی جائے تو ہمیں معلوم ہے کہ پانی کا فارمولاH2O ہے(یعنی دو حصے ہائیڈروجن اور ایک حصہ آکسیجن) تو اسی اصول کی بنیاد پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ پاکستانی سیاست کا فارمولاP2K ہے یعنی دو حصے سرپرستی(Patronage) اور ایک حصہ برادری(Kinship)۔اس سیاسی نظام میں چھوٹی چھوٹی سیاسی گروہ بندیاں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں لیکن یہ گروہ زیادہ تر مالی سرپرستی حاصل کرنے کیلئے وجود میں آتے ہیں

عالم اسلام

داعش کی جانب سے آن لائن بھرتی کی حکمت عملی

جے ایم برجر

داعش نے آن لائن بھرتی کی حکمت عملی طے کرنے کیلئے اہم اور مختلف ذرائع مختص کیے ہیں جن میں تنظیمی پیغامات کیلئے سماجی نیٹ ورک پر محتاط انداز میں تعارف شامل ہیں جو کہ کسی بھی عملی اقدام کا پیش خیمہ تصور ہوتا ہے یہ حکمت عملی ان بے شمار لوگوں کے ذریعے ہوتی ہے جو زیادہ وقت آن لائن پر صرف کرتے ہیں جن میں انہیں رضا کار بننے کی افادیت، اور ان مقاصد کیلئے اکسانے کی جذباتی ترغیب،داعش کے مقبوضہ خطے کی جانب ہجرت یا دہشت گرد حملوں کیلئے احکام شامل ہوتے ہیں۔

رپور تاژ

پاکستان میں سماجی ہم آہنگی کیسے ہو؟

ڈاکٹر خالد مسعود کی کتاب کی تقریب پذیرائی