از طرف مدیر |
|
قومی منظرنامہ |
ڈاکٹر خالد مسعود
پاکستان کوقائم ہوئےایک سال ہوا تھا جب۱۹۴۸ءمیں عالمی حقوق انسانیکا اعلان ہوا۔ پاکستان کا شمار انملکوںمیںہوتا ہے جنہوں نے حقوق انسانی کےمیثاقپر سب سے پہلے دستخط کیے۔میثاق کی توثیق کرنے والےچالیس ملکوں میں آٹھملک مسلمانتھے۔ جن میں پاکستان پیش پیش تھا۔ اس پیش رفت کی تین وجوہات نظر آتی ہیں۔ |
ڈاکٹر سید جعفر احمد
جمہوری نظاموں میں حکومتوں کا قیام اور اختتام، اور کسی جماعت کا اقتدار میں آنا اور اقتدار سے رخصت ہوجانا معمول کی بات ہوتی ہے۔ صدارتی نظام میں انتظامیہ کی ایک متعینہ مدت ہوتی ہے جبکہ پارلیمانی نظام میں اصل مدت مقننہ یا پارلیمنٹ کی ہوتی ہے اور انتظامیہ (یعنی وزیر اعظم اور اس کی کابینہ) مقننہ سے مشتق ہوتی ہے اور اسی کے سامنے جوابدہ بھی ہوتی ہے۔ جب تک مقننہ کا اعتماد وزیر اعظم کو حاصل رہتا ہے |
|
فکرو نظر |
ڈاکٹر رشید احمد
اسلام میں مدرسہ کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی خود اسلام کی تاریخ ہے۔ کیونکہ مدرسہ کا تعلق پڑھنے پڑھانے سے ہے اور سب سے پہلی وحی ہی پڑھنے کے بارے میں ہے۔ اس حوالے سےمتعدد آیات اور احادیث موجود ہیں جو اہل علم سے مخفی نہیں ہیں۔
خلفائے راشدین کے دور میں بعض اکابر صحابہ نے اپنے مدرسے قائم کیے ان میں عبداللہ بن عباسؓ، ابی ابن کعبؓ، اور عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہم کے مدارس نے بہت شہرت پائی اور ہزاروں تشنگان علم نے یہاںعلم کی پیاس بجھائی۔ اسی طرحدور تابعین میں فقہائے سبعہ نے نہایت شہرت حاصل کی اور ہزاروں تلامذہ نے آپ سے استفادہ کیا۔ |
ڈاکٹر قبلہ ایاز
دىنى مدارس كا نصاب (درسِ نظامى) اور ان كا مجموعى نظام اس وقت قومى اور عالمى سطح پر اہلِ علماور ماہرىنِ تعلىم كے درمىان اىك زبردست علمى مباحثہ كا موضوع بناہواہے۔اس بحث كو تقوىت اس وقت ملى جب اسلامى دنىا مىں اسلامى نظام كے نفاذكى تحرىكوں كو مقبولىت حاصل ہوناشروع ہوگئى،جس كو مغربى ذرائع ابلاغ مىں سىاسى اسلام(Political Islam) كى اصطلاح سےمتعارف كرانا شروع كردىاگىا۔تاہم دىنى مدارس كے موضوع كو اس وقت بہت زىادہ اہمىت حاصل ہوناشروع ہوگئى،جب روسى مداخلت كے بعد افغان تحرىك ِ مزاحمت اپنے عروج پر تھى۔لىكن اس كا مطلب ہرگز ىہ نہىں كہ اس سے قبل كبھى ىہ موضوع زىرِ بحث نہىں رہا۔ |
عمار خان ناصر
موجودہ مسلم حکمرانوں کی تکفیر کرنے والے گروہوں کی طرف سے ایک اہم دلیل یہ پیش کی جاتی ہے کہ ان حکمرانوں نے بہت سی ایسی لڑائیوں میں کفار کے حلیف کا کردار ادا کیا ہے جو انھوں نے دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف شروع کی ہیں اور اسلامی شریعت کی رو سے یہ ایک ایسا گناہ ہے جس کا مرتکب کافر اور مرتد قرار پاتا ہے۔ |
رک مینی کالیماچی
دینی مدارس کی اہمیت ضرورت اور افادیت پر بہت کچھ لکھا جا چکا۔لاتعداد مضامین،مقالے اور کتابیں شائع ہو چکی ہیں۔یونیورسٹیاں دینی مدارس پر ایم فل اور پی ایچ ڈی کروا رہی ہے۔یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔آئے روز ایک نئے زاویے سے مدارس کی خدمات کو اجاگر کیا جارہا ہے۔ بلا شبہ دینی مدارس معاشرے میں نہایت مثبت کردار ادا کررہے ہیں۔ |
عالم اسلام |
رک مینی کالیماچی
جیسی مورٹننے کئی سال تک اسلام کی ایک متشدد سوچکی وکالت اوردہشت گردی کی کارروائیوں کا ارتکاب کرنے والے رنگروٹوں کی حوصلہ افزائی کی،وہ بتاتے ہیںکہوہ کیوں واپس پلٹےاور انہوں نے کیوں ایکایسےتھنک ٹینک میں شمولیت اختیار کی جو کہ بنیاد پرستی پر ریسرچ کرتا ہے۔ |
سکاٹ شین
ہیلری کلنٹن اور اور ڈونلڈ ٹرمپ بیشتر امور پر متفق نہیں ہیں، لیکن سعودی عرب کا معاملہ ذرا مختلف ہے۔ ہیلری نے ایک بار سعودی عرب کی جانب سے شدت پسندوں کی امداد پر تاسف کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ "سعودی عرب نے پوری دنیا میں انتہاپسند مدارس اور مساجد کی بنیاد رکھی جس سے بہت سارے نوجوان لوگ شدت پسندی کی جانب مائل ہوئے "۔جبکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کو دنیا میں دہشت گردی کا بانی قرار دیا ہے۔ |
قومی مطالعہ جات |
پاک انسٹی ٹیوٹ فار پیس سٹڈیز کی تحقیقاتی رپورٹ
جب بھی کہا جاتا ہے کہ مدارس اپنے طلباء کی شکل میں عسکریت پسندوں کی پناہ گاہیں بن چکے ہیں جس کے جواب میں مدارس کی انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ جو کوئی ملوث ہے اسے قرار واقعی سزا دیں مگر ان کی انفرادیذمہ داری مدارس پر عائد نہیں ہوتی۔ انتظامیہ اپنے دفاع میں کہتی ہے کہ شدت پسندی ان کی وجہ سے نہیں پھیل رہی۔ |
خصوصی فیچر |
انجینئر مالک اشتر
1757ءسے1947ءتک تقریباً دو صدیوں کی مسافت بنتی ہے اس عہد میں برصغیر پاک و ہند،سلطنت برطانیہ کی عملداری میں رہا،غلامی کے اس دور سے یقینا ًجہاں تلخ یادیں وابستہ ہیں وہاں اس بات سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ترقی کے لحاظ سے یہ خطے کی تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے۔برصغیر کے نو آبادیاتی نظام میں ترقیاتی ڈھانچے کی تشکیل کی گئی جدید محکموں کی بنیاد رکھی گئی زرعی اصلاحات ہوئیں۔ |