ملک سے باہر بیٹھ کر تنقید کرنے والوں کو جنرل باجوہ کا پیغام
پاکستانی فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایک ویڈیو پیغام میں کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ بعض لوگ بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان توڑنے کی بات کرتے ہیں اور اُنھوں نے متنبہ کیا کہ ایسے افراد جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ملک سے باہر بیٹھ کر یہ لوگ ’’فوج کو گالیاں دیتے ہیں، ملک کو گالیاں دیتے ہیں‘‘ اور دشمن ایجنسیاں بھی پاکستانی فوج کو تنقید کا نشانہ بناتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سربراہ الطاف حسین کے حال ہی میں ایسے بیانات سامنے آئے ہیں جس میں اُنھوں نے عسکری قیادت پر شدید کی جب کہ بیرون ملک مقیم ناراض بلوچ رہنماؤں کی طرف سے سوئٹزرلینڈ بلوچستان کو آزاد کرانے سے متعلق اشتہاری مہم بھی سامنے آئی۔
پاکستانی فوج کے سربراہ کے اس ویڈیو بیان کو غیر معمولی قرار دیا جا رہا ہے کیوں کہ عموماً فوج کی طرف سے تحریری بیانات ہی جاری کیے جاتے ہیں۔
یہ کن افراد کے لیے پیغام ہے اور اس کی کتنی اہمیت ہے۔۔۔ اس بارے میں تجزیات کے قارئین اپنی رائے کا اظہار اس صفحے پر کر سکتے ہیں۔
فیس بک پر تبصرے