آپ کس قسم کا احتساب چاہتے ہیں ؟
نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔
پانامہ پیپرز کی اشاعت کے بعد پاکستان میں احتساب کی آوازیں آنا شروع ہوئیں ۔تقریباً اڑھائی سو پاکستانی جن میں وزیراعظم پاکستان کے بچے بھی شامل ہیں ان کے نام پر آف شور کمپنیاں موجود ہیں ۔وزیر اعظم اس معاملے پر کمیشن بنانا چاہتے ہیں ۔انھوں نے ایک روز قبل یہ کہا کہ ہمارا دامن صاف ہے ماضی میں بھی کئی بار احتساب سے گزر چکے ہیں ۔دوسری جانب آرمی چیف جنھوں نے تین روز قبل ملک میں ہر سطح پر احتساب لازمی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان کی سالمیت خود مختاری اور استحکام کے لیے بلا امتیاز احتساب ہونا چاہئے،کرپشن کے خاتمے تک دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔اس بیان کے بعد انھوں نے پہل کرتےہوئے پاک فوج کے 8 اعلیٰ افسران کو کرپشن کے الزامات پر برطرف کردیا جن میں ایک لیفٹیننٹ جنرل اور ایک میجرجنرل بھی شامل ہیں یہ برطرفیاں پاک فوج کی داخلی تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی ہیں۔برطرف افسران میں لیفٹیننٹ جنرل عبیداللہ خٹک اور میجر جنرل اعجاز شاہد سمیت بریگیڈیئر سیف اللہ، بریگیڈیئر اسد شہزادہ، بریگیڈیئر عامر، بریگیڈیئر رشید، کرنل حیدر اور میجر نجیب شامل ہیں۔اس سے قبل جب پاکستان میں بدعنوانی کی بات کی جاتی تھی تو کہا جاتا تھا کہ یہاں کسی کا دامن صاف نہیں اس لئے کوئی بھی احتساب نہیں چاہتا ۔ جب فوج نے اپنے ادارے سے آغاز کر دیا ہے ۔بعض مبصرین اسے سیاسی رنگ بھی دے رہے ہیں ۔لیکن بہرحال کرپشن پاکستان کا بڑا مسئلہ ہے ۔اس کا خاتمہ کیسے ہو سکتا ہے ؟ کیا جنرل راحیل شریف کا یہ اقدام کرپشن کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے آہنی عزم کا اظہار ہے ؟ یا پھر وہ موجودہ حکومت کو دباؤ میں رکھنے کے لئے ایسا کر رہے ہیں ؟ فوج کے اس اقدام کے بعد پاکستان کی سیاست کیا نئی کروٹ لینے والی ہے؟ کیا احتساب کے موجودہ نظام میں واقعی کسی طاقتور کا احتساب ممکن ہے ؟ سیاستدانوں اور فوج کے ساتھ کیا عدلیہ ، بیوروکریسی اور میڈیا کی باری بھی آئے گی ؟
اس حوالے سے آپ کی رائے کیا ہے ؟ انہی صفحات پر اپنی رائے دیجئے :
نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔
فیس بک پر تبصرے