کیا فیصلہ پارلیمنٹ میں نہیں ہو سکتا؟
نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔
پارلیمنٹ میں خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ایک بار پھر دہرادیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پرحقائق سامنے نہ لائے گئے تو ان کی جماعت سڑکوں پر ہو گی۔
گذشتہ تین دن پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں اہم رہیں گے جب وزیر اعظم اپنے اور اپنے خاندان پر لگے کرپشن کے الزامات کے جواب دینے کے لیے پارلیمنٹ میں آئے۔کرپشن کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی بنانے کا اعلان کیا۔اپوزیشن کو جائز اعتراض رہا کہ وزیر اعظم ان کے سات سوالوں کے جوابات نہیں دئیے گئےاور پارلیمنٹ کی کاروائی کا بائیکاٹ کیا اور پھر بائیکاٹ ختم کردیا۔
پاکستان کی پارلیمانی روایت میں اہم مسئلے پر یہ عمل موثر اور مثبت انداز میں اگے بڑھا ہےپارلیمنٹ میں چند حکومتی اراکین کے اشتعال انگیز رویے بھی اس عمل کو سبوتاژ نہیں کر سکے ہیں۔بحثیت مجموعی حکومتی اور اپوزیشن اراکین کے رویے پارلیمنٹ پر اعتماد میں اضافے کا سبب بنے ہیں اور امید بندھی ہے کہ پارلیمنٹ اپنا وقار بحال کرائے گی۔
جب پارلیمنٹ موثر کردار ادا کر رہی ہو، تو کیا سڑکوں پر احتجاج کی دھمکی مثبت عمل ہے؟اگر عمران خان سڑکوں پر آنے کی بات محض تکیئہ کلام کی غرض سے نہیں کررہے تو کیا یہ بتاسکتے ہیں کہ وہ کون سی بات ہے جو سڑکوں پر ہوسکتی ہے لیکن پارلیمنٹ میں نہیں ؟وہ کونسا دباو ہےجو وہ پارلینٹ کے ذریعے حکومت پر نہیں بڑھا سکتے؟ عموماً سڑکوں پر آنادو وجوہات کی بنا پر ہو سکتاہےپہلی اپنی جماعت کے کارکنوں کو متحرک رکھنے کے لیے دوسرے جب حکومت پارلیمانی عمل میں اس قدر رخنے ڈال دے کہ بات کرنے کےلیے سڑکوں پر آنا پڑے۔کیا اس کی تیسری وجہ بھی ہو سکتی ہے؟
فیس بک پر تبصرے