تعلیم کا بنیادی مقصد اور اسلامی نظریاتی کونسل کا نقطہ نظر

2,442

نوٹ : آپ کی رائے جامع، واضح ، با مقصد اور مختصر ہونی چاہئے۔اپنی رائے اور الفاظ کے استعمال میں انتہائی احتیاط کیجئےتاکہ کسی بھی فرد کے جذبات مجروح ہونے کا خدشہ نہ ہو ۔

اسلامی نطریاتی کونسل کے چئیرمین مولانا شیرانی نے کہا ہے کہ سرکاری سکولوں نے نصاب میں جہاد کا تناظر حالیہ ہے اور اس کا تعلق افغان سوہت جنگ سے تھا یہ امریکی ایما پر کیا گیا۔انہوں نے نصاب کی پرانی کتب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان میں کہاں ان آیات کو شامل کیا گیا۔مولانا شیرانی نے مدارس کے نصاب کے ساتھ تقابل کرتے ہوئے بتایا کہ مدارس کا نصاب بھی بچوں کی اخلاقی اور سماجی تربیت کو مدنظر رکھ کر ترتیب دیا گیا ہے اپنے حالیہ میڈیا بریفنگ میں انہوں نے جہاد کی فریضت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ آیات جہاد بتدریج اگلے تعلیمی درجوں میں شامل کی جا سکتی ہیں۔انہوں نے نصاب میں دیگر تبدیلیوں کی طرف بھی اشارہ کیا اور سکولوں میں دیگر مذاہب کے طلباء کے لیے ان مذہبی تعلیم دینے کی بھی حمایت کی۔اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سےیہ ایک اہم بیان ہےاور اس کے دورس اثرات مرتب ہونگے۔ان کا یہ کہنا کہ تعلیم کا بنیادی وظیفہ اچھے اور با عمل شہری تیار کرنا ہے،بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کی اس سلسلے میں کیا رائے ہے؟

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...