آپ فیصلے کو کس نظر سے دیکھتے ہیں ؟

1,127

پانامہ کا فیصلہ آچکا ہے ۔یہ غیر معمولی فیصلہ ہے جس کے اچھے یا برے اثرات پاکستان کے آنے والے کل پر پڑیں گے ۔

نواز شریف کا مؤقف اور طرح کا ہے ۔تحریک انصاف کے حامی اسے اپنی فتح گردانتے ہیں ۔پیپلز پارٹی اس لئے خوش ہے کہ اس کی قیادت پر لگا بدعنوانی کا داغ اب پس پردہ چلا گیا ہے ۔ علاقائی جماعتیں بھی اسے اپنے اپنے تناظر میں دیکھتی ہیں ۔

پر ُ امید حلقے اس فیصلے میں ایک نئے پاکستان کی ابتدا کو دیکھ رہے ہیں۔ غیر جانبدار کچھ اور منظر نامہ دیکھ رہے ہیں ۔ غرض اس فیصلے پرہر کوئی اپنی بساط کے مطابق نتیجہ اخذ کر رہا ہے ۔کل کیا ہوگا اس  کی خبر طلوع ہونے والا سورج  ہی لائے گا ۔مگر اس سارے پس منظر میں آپ کیا سوچتے ہیں؟ یہ فیصلہ آنے والے کل کے لئے کیا خبریں لا رہا ہے ؟ یہ فیصلہ اچھا ہے تو کیسے اور اگر اچھا نہیں ہے تو آپ کے پاس کیا دلیل ہے ؟

ہم چاہتے ہیں قارئین ِ تجزیات اپنی آراء سے نوازیں تاکہ ایک مکالمے کی شکل بن جائے :اپنی آراء نیچے درج کریں :

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...