کلثوم کی علالت، جنرل باجوہ کا نواز شریف سے رابطہ

901

پاکستان کے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ کے گلے میں سرطان کی تشخیصں ہوئی ہے، وہ گزشتہ ہفتے طبی معائنے کے لیے لندن گئی تھیں۔

شریف خاندان کی طرف سے سامنے آنے بیان کے مطابق کلثوم نواز کے مرض کی تشخیص بروقت ہو گئی اور اُن کا مرض قابل علاج ہے۔

اس خبر کے سامنے آنے کے بعد فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور کلثوم نواز کی صحت کے بارے میں نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس رابطے کے دوران اور کیا بات چیت ہوئی یہ تو واضح نہیں، لیکن فوج کے سربراہ کی طرف سے ٹیلی فون پر نواز شریف سے رابطہ یقیناً اہمیت کا حامل ہے۔
خاص طور پر ایک ایس  وقت پر جب نواز شریف نے اپنی نا اہلی کے فیصلے کے بعد عوامی اجتماعات سے خطاب کے دوران جو کچھ کہا اُس سے ایک تاثر یہ ملتا تھا کہ وہ عدلیہ اور فوج سے نالاں ہیں۔

اس رابطے کا مقصد محض کلثوم نواز کی صحت سے متعلق آگاہی اور اُن کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار تھا یا نواز شریف سے رابطوں کو بحال رکھنا۔ ہمارے قارئین اس بارے میں اپنی رائے کا اظہار اس صفحے پر کر سکتے ہیں۔

 

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...