امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفان سے بڑی تباہی
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں گزشتہ ہفتے آنے والے سمندری طوفان ’ہاروی‘ نے بڑی تباہی مچاہی ہے اور اس ریاست کے لگ بھگ 25 فیصد علاقے کو آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔
امریکی حکام کی طرف سے منگل کو تصدیق کی گئی ہے کہ سمندری طوفان ’ہاروی‘ میں ہلاکتوں کی تعداد نو ہو چکی ہے جب کہ لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور اُنھیں اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہونا پڑا۔
جب کہ اس علاقے میں قائم صنعتوں بشمول ’آئل انڈسٹری‘ کو بھی اربوں ڈالر کا نقصان پہنچا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ منگل کو متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے جا رہے ہیں، جہاں بڑے پیمانے پر امدادی سرگرمیاں جاری ہے۔
حالیہ برسوں میں امریکہ اور دنیا کے کئی دیگر ممالک بشمول پاکستان کو عالمی ماحولیاتی تبدیلیوں کے سبب غیر معمولی بارشوں، سیلاب اور سمندری طوفانوں کا سامنا کرنا پڑا۔
ماحولیاتی تبدیلی کے عالمی مسئلے سے کیسے نمٹا جا سکتا ہے، اس بارے میں تجزیات کے قارئین اپنی آرا، تجاویز اور مختصر تبصرے اس صفحے پر شیئر کر سکتے ہیں اور یہ بحث ایک مکالمے کی صورت اختیار کر سکتی ہے جس سے ہم سب بھی آگاہی مہم کا حصہ بن سکتے ہیں۔
فیس بک پر تبصرے