خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت، کیا سعودی عرب بدل رہا ہے؟

972

خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت، کیا سعودی عرب بدل رہا ہے؟
سعودی عرب کے بادشاہ نے ایک شاہی فرمان میں کہا ہے کہ ملک میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی گئی ہے لیکن اس کا اطلاق آئندہ سال کے وسط سے ہو گا۔

سعودی عرب میں قانون کے مطابق خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت نہیں تھی اور نا ہی اُنھیں ڈرائیورنگ لائسنس جاری کیے جاتے تھے۔
لیکن اب شاہی فرمان کے جاری ہونے کے بعد خواتین بھی لائسنس حاصل کر سکیں گی اور اس کے لیے مروجہ قوانین میں ترمیم کی جا رہی ہے۔

بعض خواتین کی طرف سے اس حق کے لیے مہم بھی چلائی گئی، اب جب کہ سعودی حکومت نے خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دے دی ہے تو اس اقدام کو نا صرف اندرون بلکہ کئی دیگر ممالک کی طرف سے بھی سراہا جا رہا ہے۔

اگرچہ یہ ایسا حق ہے جو دنیا کے بیشتر ممالک میں خواتین کو حاصل ہے لیکن سعودی عرب جہاں طویل عرصے سے عورتیں اس حق سے محروم تھیں اب اس فیصلے سے ملک میں خواتین سے متعلق پالیسی میں تبدیلی کی غمازی ہوتی ہے۔

آپ اس بارے میں کیا سوچتے ہیں، اپنی آرا کا اظہار اس صفحے پر کیجیئے۔

 

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...