امریکہ: فائرنگ سے پچاس ہلاکتیں

1,107

امریکی شہر لاس ویگاس میں موسیقی کے ایک کانسرٹ پر فائرنگ سے کم از کم پچاس افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

فائرنگ کے اس واقعہ کے بعد دو گھنٹے تک ہونے والے پولیس مقابلے میں ایک مبینہ حملہ آور قتل،جس کے بارے میں گمان ظاہر کیاجارہا ہے کہ میوزک کنسرٹ پر فائرنگ کرنے والا شخص وہی تھا۔

پولیس کے مطابق مبینہ حملہ آور مقامی شہری ہی تھا لیکن اُس کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

جب میوزک کانسرٹ پر فائرنگ کی گئی تو وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور گولیاں چلتے ہی بھگدڑ مچ گئی۔

اس سے قبل بھی امریکہ میں میوزک کنسرٹس اور دیگر تقاریب پر فائرنگ کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔

تازہ واقعے کے بارے میں تاحال یہ نہیں معلوم نہیں ہوسکا کہ اس کے محرکات کیا ہوسکتے ہیں لیکن حالیہ مہینوں میں فائرنگ کے کسی ایک واقعے میں اتنی ہلاکتوں کا یہ پہلا واقعہ ہے۔

یہ آرٹیکلز بھی پڑھیں مصنف کے دیگر مضامین

فیس بک پر تبصرے

Loading...