ترک چاند اور فصلِ بہار
یونہی کل بیٹھے بٹھائے ہماری ماموں زاد، جو ترکی زبان سمجھ بول لیتی ہیں، اچانک بول اٹھیں، 'ترک سورج مکھی کو ' چاند کا پھول' کہتے ہیں.' بس پھر کیا تھا پورے خانوادے کو گفتگو کا موضوع مل گیا۔ ہم نے کہا، فارسی میں آفتاب گردان یعنی سورج کے گرد…