Browsing Category
رواں تبصرے
نفرت انگیز تقریر کے سدِباب کا عالمی دن، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟
آج 18 جُون منافرت پر مبنی تقاریر (Hate speech ) کے انسداد کا عالمی دن ہے۔ پوری دنیا میں اس دن کو اسی مناسبت سے منایا جانا شروع کیا گیا ہے تاکہ سماج میں انفرادی اور اجتماعی سطح پر نفرت کو فروغ دینے کی کوششوں کے حوالے سے آگہی پیدا کی جائے اور…
دہشت گردی سے متعلق اُمور میں پارلیمان کے کردار کا مطالبہ
گزشتہ روز وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایک ٹویٹ میں یہ بتایا کہ ان کی جماعت نے اعلی سطحی اجلاس میں دہشت گردی سے جڑے مسائل، بالخصوص تحریک طالبان پاکستان کے ساتھ ہونے والے مذاکرات پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس مسئلے کو…
خلیجی ممالک کا ردعمل مؤثر تنبیہ، مگر بھارتی حکومت کا اقدام ناکافی
چند دن قبل بھارت میں حکمران جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والی دو شخصیات کی جانب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بارے میں نازیبا زبان استعمال کی گئی جس کے بعد سے مسلم دنیا سے بھارت کے خلاف سخت ردعمل آیا ہے، بالخصوص خلیجی ممالک نے سفارتی…
افغان فنکاروں کی پاکستان سے بے دخلی درست اقدام نہیں ہے
اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پشاور سے کچھ افغان فنکاروں کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ رہائی کے بعد مبینہ طور پہ انہیں پاکستان سے بے دخل کرکے افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔ افغانستان میں طالبان کی اقتدار میں آمد کے ساتھ…
بھارت کا عدالتی نظام کشمیریوں کے خلاف ریاستی جبر کا آلہ کار
گزشتہ روز بھارت میں دہلی کی خصوصی عدالت نے حریت رہنما یاسین ملک کو عمرقید کی سزا سنائی ہے۔ حریت رہنما اور جماعت ’جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ‘ کے سربراہ یاسین ملک کو تین سال قبل 2019ء میں گرفتار گیا تھا، اور اسی سال ہی بھارت نے کشمیر کی خصوصی…
نوجوانوں میں بڑھتی بنیادپرستی کے سدباب کے لیے حکومت خصوصی پالیسی تشکیل دے
اطلاعات کے مطابق سرگودھا شہر میں ایک بیس سالہ نوجوان نے توہین مذہب کا الزام لگا کر ایک بزرگ شہری کو تیز دھار آلے کا استعمال کرتے ہوئے قتل کردیا۔ ایک اور واقعہ میں اوکاڑہ کے اندر بھی مذہبی منافرت کی بنیاد پر ایک احمدی نوجوان کو قتل کردیا…
سِکھ برادری ہدف کیوں؟
اطلاعات کے مطابق آج دوپہر کو پشاور کے علاقے سربند میں دو سکھ تاجروں کو حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ وزیراعظم سمیت اہم سیاسی رہنماؤں نے واقعے کی مذمت کی ہے اور ذمہ داران کو گرفتار کرکے سزا دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں سکھ…
الجزیرہ کی صحافی کا قتل، اسرائیلی جارحیت کا ایک اور نمونہ
گزشتہ روز فلسطین کے مغربی کنارے کے علاقے جنین میں اسرائیلی فوجی اہلکاروں نے ایک کاروائی کے دوران الجزیرہ کی خاتون صحافی کو گولی کا نشانہ بنا کر قتل کردیا تھا۔ اسرائیلی فورسز کے اس اقدام کی عالمی سطح پر مذمت کی جارہی ہے۔ تاہم فلسطین میں…
سیاسی جماعتیں اور توہینِ مذہب کے مقدمات: چند غورطلب پہلو
گزشتہ روز سینٹ میں انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی نے مسجدنبوی والے واقعے کے بعد ملک میں تحریک انصاف رہنماؤں کے خلاف درج کیے جانے والے توہینِ مذہب کے مقدمات کا نوٹس لیا ہے اور ان کی جزئیات پر بحث کے لیے 9 مئی کو اجلاس بلایا ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر…
پاکستان کے لیے امن وامان کی پیچیدہ ہوتی صورتحال
گزشتہ روز کراچی یونیورسٹی میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے باہر ایک خودکش دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں تین چینی باشندوں سمیت چار افراد جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے۔ دھماکے کی ذمہ داری ’بلوچ لبریشن آرمی‘ کی مجید بریگیڈ نے قبول کی ہے۔ پاکستان میں حالیہ…